ایپوہ(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان نے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے امریکی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔
ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اس سے قبل اپنے افتتاحی میچ میں کینیڈا کو بھی 1-5 سے ہرایا تھا۔
امریکا کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے سفیان خان، محمد احمد، ابوبکر، رانا وحید اور حنان شاہد نے ایک ایک گول کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پلاٹ کی غیرقانونی منتقلی،میونسپل کارپوریشن میرپورکا انکوائری کاحکم
پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں 2 گول کرکے برتری حاصل کی جبکہ تیسرے کوارٹر میں ایک اور آخری کوارٹر میں پھر سے 2 گول اسکور کیے۔
پاکستان کو لیگ مرحلے میں اب مزید 3 میچز کھیلنے ہیں۔ قومی ٹیم 23 نومبر کو آسٹریلیا، 24 نومبر کو جنوبی کوریا اور 26 نومبر کو میزبان ملائیشیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان، آسٹریلیا، ملائیشیا، جنوبی کوریا، امریکا اور کینیڈا سمیت 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے آخری روز یعنی 28 نومبر کو پوزیشنز کے میچز اور فائنل کھیلا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کا 38کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، فہرست جاری
لیگ مرحلے میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں گولڈ میڈل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان بھی اچھی کارکردگی کی بدولت فائنل تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔




