ریاست مخالف بیانیہ نامنطور، سکندر بھٹو کا بھی کالعدم ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا  اعلان

چڑھوئی(کشمیر ڈیجیٹل) سابق صدر انجمن تاجران چڑھوئی راجہ سکندر بھٹونے اپنے ویڈیو بیان میں کالعدم ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا عوامی حقوق کیلئے ساتھ دیا تھامگر ریاست مخالف بیانیہ  قوم کی توہین ہے اسے مسترد کرتے ہوئے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کو ایک اور جھٹکا، صدر انجمن تاجران چڑہوئی نے بھی لاتعلقی کا اعلان کردیا

اس وقت تک ساتھ دیا جب تک آزاد کشمیر کے حوالے سےعوامی مسائل پر بات کی جارہیتھی اور عوامی حقوق کے مطالبات پورے ہونے کے بعد انتشار کسی صورت اب قبول نہیںہیں۔

ریاست مخالف بیانیہ اور ریاست کے اندر ریاست کسی صورت قبول نہیں، انجمن تاجران چڑھوئی کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے دائرے میں احتجاج قوم کا حق ہے مگر ایسا احتجاج جوہماری ریاست اور ہمارے ملک کیخلاف ہو مسترد کرتے ہیں۔ اب کسی کو آج کے بعد ایسی کوئی چیز نظر نہیں آئے گی۔

سکندر بھٹو نے کہا کہ اس سے پہلے بھی تاجروں سے غلطیاں ہوئی ہیں، ٹرانسپورٹروں سے غلطیاں ہوئی اس پر ہم اپنی ریاست سے معذرت خواہ ہیں

انہوں نے کہا کہ ریاست سے اپنی غلطیوں پر ہم معافی مانگتے ہیں کہ ہم سے جو بھی اس سے پہلے جو کچھ بھی کوئی سرگرمی ہوئی وہ غلط ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سجاد یونس میرے بھائی ہیں، سجاد یونس کی گرفتاری ہوئی ہے تو انشاءاللہ ہم قانون کا سامنا کریں گے اور ہمیں بہت جلد ہمیں انصاف ملے گا

مزید یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان ، کالعدم ایکشن کمیٹی کے عزائم مزید بے نقاب، شہریوں نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

امید ہے کہ ہماری ریاست کی عدالتیں ہمیں انصاف دیں گی۔ اس میں بہت جلد ان کی رہائی بھی ہو جائے گی۔

سکندر بھٹو نےکہا کہ چند بھائی سجاد یونس سے ہمدردی نہیں دشمنی کررہے ہیں فیس بک پرغلط باتیں لکھنے والے مہربانی کریں۔
انہوں نے کہا کہ تمام بھائیوں سے درخواست کروں گا کہ جو غیر ضروری بیان ہے یا اشتہار دینا اس پر احتیاط کرو۔