کالعدم ایکشن کمیٹی کو ایک اور جھٹکا، صدر انجمن تاجران چڑہوئی نے بھی لاتعلقی کا اعلان کردیا

کوٹلی/چڑہوئی:صدر انجمن تاجران چڑہوئی کبیر عنایت نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوامی حقوق کیلئے  ایکشن کمیٹی کیساتھ کھڑے تھے۔

 صدر انجمن تاجران چڑہوئی کبیر عنایت نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی جب تک عوامی حقوق اور لوگوں کے فائدے کے لیے تحریک چلا رہی تھی تو ہم نےبھرپور ان  کا ساتھ دیا اور ہمیشہ صف اول میں رہے۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان ، کالعدم ایکشن کمیٹی کے عزائم مزید بے نقاب، شہریوں نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

 انہوں نے کہا کہ بجلی سستی ہوئی، آٹا سستا ہوا اور دیگر جو باتیں تھیں جن میں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن، سڑکوں  کے حوالے سے، ان ساری باتوں کی ہم نے حمایت کی اور آج بھی حمایت کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی جب تک اپنے ایس او پیز پر چلتی رہی جو ہم نے مل کر طے کیے تھے کہ ہم کسی ادارے کے خلاف نہیں ہیں، ہم پرتشدد نہیں ہیں، ہم ملک کی سلامتی کے خلاف نہیں ہیں۔ اس وقت تک ہم اور اہلیان چڑہوئی   ایکشن کمیٹی کا بھرپور ساتھ دیتے رہے۔

کبیر عنایت نے کہا کہ اب کالعدم جوائنٹ ایکشن کا اقدامات کو ملکی سلامتی کیخلاف قرار دیا گیا ہے لہذا ہم  کالعدم  ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیرحکومت کا بڑااقدام، کالعدم ایکشن کمیٹی کے مزید 52افراد فورتھ شیڈول میں شامل

انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کی جب بھی آواز ہو گی میں بھرپور ساتھ دوں گا لیکن شرپسندی کا ساتھ نہیں دے سکتا ہوں۔ آج کے بعد میرا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

صدر انجمن تاجران چڑہوئی نے ویڈیو پیغام کے آخر میں پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد، آزاد کشمیر پائندہ باد کا نعرہ لگا کر شرپسندوں کو واضح پیغام دیا۔