میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)میونسپل کارپوریشن میرپور میں ریکارڈ میں ردوبدل سے متعلق معاملے پر انکوائری کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
معاملے کی تحقیقات کیلئےچوہدری مختار میونسپل مجسٹریٹ کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا ہے
میونسپل مجسٹریٹ چوہدری مختار کو ایک ہفتے کے اندر ذمہ داران کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ریاست مخالف بیانیہ نامنطور، سکندر بھٹو کا بھی کالعدم ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان
میونسپل کارپوریشن میرپور نے انکوائری رپورٹ آنے تک متعلقہ پلاٹ پر منتقلی کی کارروائی معطل رکھنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہری عمر فاروق ولد محمد نذیر کی 20-05-2026کو دی گئی بغرض منسوخی منتقلی پلاٹ درخواست پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ حسب رپورٹ میڈ کلرک شعبہ اسٹیٹ میونسپل کارپوریشن میر پور پلاٹ نمبر 0-72 سیکٹر 11 E کے ریکارڈ میں ردو بدل کرتے ہوئے منتقلی کی کاروائی کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم افتخار گیلانی سے مہاجرین وفد کی ملاقات، بڑے مطالبات پیش کر دیئے
حکم منتقلی مورخہ 12-05-2026کو جاری کیا گیا ،حسب رپورٹ معاملہ ہذا کی انکوائری کیلئے چوہدری مختارمیونسپل مجسٹریٹ کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا گیا ہے۔
میونسپل مجسٹریٹ چوہدری مختارایک ہفتہ کے اندر انکوائری اور ذمہ داران کا تعین کرتے ہوئے اپنی رپورٹ پیش کرنے کے پابند ہونگے ۔
انکوائری کی رپورٹ موصول ہونے تک جاری شدہ حکم منتقلی مورخہ12-05-2026معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔




