اسلام آباد:آزادکشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے سینئر سیاستدان اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے کشمیر باالخصوص راولا کوٹ کے بارے میں متنازعہ بیان پر شدید ردعمل دیا ہے ۔
وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے ایک ٹویٹ خواجہ آصف کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو اپنی شناخت کے لیے کسی سے تصدیق کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف کے ایسےبیانات عوام کو قریب لانے کے بجائے تقسیم کا سبب بن رہے ہیں۔
People of Jammu and Kashmir do not need validation of their identity from Defence Minister of Pakistan @KhawajaMAsif or anybody else for that matter. Boomers such as him and their antics are creating divisions instead of bringing people closer.
After noticing backlash on his…
— Faisal Mumtaz Rathore (@PMofAJK) June 26, 2026
انہوں نے کہا کہ تنقید کے بعد خواجہ آصف اپنی اصل بات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کی طرزِ حکمرانی پر تنقید کے بجائے اپنے اصل بیان پر معذرت کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں ناکام ہو چکی ، صورتحال کی ذمہ دار بھی آزادکشمیر حکومت ہے، خواجہ آصف
فیصل راٹھور نے وزیر دفاع کو کہا کہ اپنے اعلیٰ حکام سے پوچھیں، وہ بتائیں گے کہ آزاد کشمیر میں حکمرانی کیسی رہی ؟
فیصل راٹھور نے کہا کہ زیادہ باوقار رویہ یہ ہوتا کہ آپ اپنے اصل بیان کی ذمہ داری قبول کرتے، اس پر معافی مانگتے اور ہماری حکومت کو قربانی کا بکرا بنانے کے بجائے اصل مسئلے کا سامنا کرتے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا تھا کہ وہ پیپلزپارٹی کی قیادت کا احترام کرتے ہیں تاہم آزاد کشمیر میں حکومت پیپلزپارٹی کی ہے اور موجودہ صورتحال پر سب سے زیادہ ذمہ داری بھی اسی جماعت پر عائد ہوتی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا تھاکہ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، اس لئے یہ سوال اٹھتا ہے کہ وہاں ایسے حالات کیوں پیدا ہوئے اور حکومت اپنی ذمہ داریاں کس حد تک پوری کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف حکومت کرنا کافی نہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل اور حالات کو بہتر بنانا بھی حکمرانوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی ایم ایچ راولاکوٹ پر دھاوا ،معصوم جانوں کے ضیاع کے پیچھےکالعدم ایکشن کمیٹی کا ہاتھ سامنے آگیا
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں ناکام ہو چکی ہے، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آزاد کشمیر بلانا دراصل پیپلزپارٹی کی جانب سے اپنی ناکامی کا اعتراف ہے۔
اس سے قبل خواجہ آصف نے راولاکوٹ اور میرپور سے متعلق بھی متنازعہ بیان دیا تھا۔




