اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ملک بھر کے تمام رجسٹرڈ میڈیکل اور ڈینٹل ڈاکٹرز کیلئے اہم الرٹ جاری کردیا۔
پی ایم ڈی سی نے ڈاکٹروں کو اپنی رجسٹریشن اور پریکٹس لائسنس کی تجدید مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق رجسٹریشن اور پریکٹس لائسنس کی تجدید کیلئے 8 فروری 2027 آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان: 60کروڑ آمدنی،160وائلڈ لائف ملازمین، آزادکشمیر:آمدن 40لاکھ،200ملازمین، سنسنی خیزرپورٹ
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ملک میں میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم، ڈاکٹروں کی رجسٹریشن اور پیشہ ورانہ پریکٹس کو ریگولیٹ کرنے والا خودمختار ادارہ ہے۔
کونسل کا بنیادی مقصد طبی تعلیم اور صحت کی خدمات کے معیار کو برقرار رکھنے کے ساتھ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ صرف مستند اور رجسٹرڈ ڈاکٹرز ہی قانونی طور پر طبی پریکٹس کر سکیں۔
پی ایم ڈی سی نے تمام رجسٹرڈ ڈاکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل تجدید کا عمل مکمل کرائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی ریگولیٹری کارروائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
کونسل نے خبردار کیا ہے کہ رجسٹریشن کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔
اس کے علاوہ مسلسل 10 سال تک اپنی رجسٹریشن کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے نام پی ایم ڈی سی کے رجسٹر سے خارج کیے جا سکتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:سنٹرل جیل راڑہ سے ایک اور قیدی فرار ، سکیورٹی پر سوالات اُٹھ گئے
کونسل نے تمام میڈیکل اور ڈینٹل ڈاکٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ رجسٹریشن اور پریکٹس لائسنس کی مدت کا جائزہ لیں اور 8 فروری 2027 تک تجدید کا عمل مکمل کر لیں۔
پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ بروقت تجدید نہ کرانے کی صورت میں ڈاکٹرز کو ریگولیٹری مسائل اور ممکنہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
لہٰذا تمام متعلقہ ڈاکٹرز مقررہ ڈیڈ لائن کا خیال رکھتے ہوئے اپنی رجسٹریشن کی تجدید یقینی بنائیں۔واضح رہے پی ایم ڈی سی میں رجسٹریشن اور پریکٹس لائسنس کا حصول ڈاکٹروں کیلئے قانونی طور پر طبی خدمات انجام دینے کی بنیادی شرط ہے۔
اس عمل کے ذریعے ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ اسناد اور اہلیت کا ریکارڈ برقرار رکھا جاتا ہے۔




