اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے کمی کا اعلان کردیا ۔
پیٹرولیم ڈویژن کےمطابق وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے جبکہ ڈیزل میں بھی دو روپے کمی کا اعلان کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول 3 روپے ، ڈیزل 4 روپے فی لیٹر سستا، نوٹیفکیشن جاری
پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت328 روپے مقرر کردی گئی ہے ۔
جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت 358روپے مقرر کردی گئی ، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی 17نومبر 2026 بروز منگل کیلئے مقرر کی گئی ہیں ۔ ان قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔
رعایتی پیٹرول حاصل کرنے کیلیے شہری اپنے موبائل میسج میں آر ای جی، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی رجسٹرڈ نمبر، صوبے کا نام کا پہلا لفظ اور رجسٹریشن کی تاریخ لکھ کر 9771 پر بھیج دیں۔
موبائل پر رجسٹریشن مکمل ہونے پر تصدیق کا پیغام ملے گا، پیٹرول پمپ جانے سے پہلے 9771 پر tok
لکھ کر میسیج بھیج دیں، اس کے بعد ٹوکن نمبر وصول ہوگا، اس کے بعد آپ ٹوکن نمبر پیٹرول پمپ پر دکھا کر پیٹرول حاصل کرنے کا میسج ملے گا۔




