ممبئی:بھارتی حکومت نے 7 مئی 2025 کے’’آپریشن سندور ‘‘میں ہلاکتوں کا باضابطہ اعتراف کر لیا ہے۔
بھارتی اخبار دی ہندو نے اپنی خبر میں کہاہے کہ بھارتی فوج کے 5 اور بھارتی فضائیہ کے ایک اہلکار کا نام نیشنل وار میموریل کی ویب سائٹ پر جاری کر دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی سفارتی کمزوری ،عالمی صورتِحال پاکستان کے حق میں بدل رہی ہے، بھارتی دفاعی ماہر پراوین ساہنی
ہلاک اہلکاروں کے نام ویب سائٹ کے رول آف آنر سیکشن میں جاری کیے گئے۔
فہرست میں صوبیدار میجر پون کمار، رائفل مین سنیل کمار اور لانس نائیک دنیش کمار کے نام شامل ہیں جبکہ ان کے علاوہ فہرست میں ایوی ایشن ٹیکنیشن موڈمرلی نائیک، حوالدار سنیل کمار سنگھ اور سارجنٹ سریندر کمار بھی شامل ہیں۔
بھارت اخبار نے لکھا کہ حکومت نے ہلاک فوجیوں کی شناخت سرکاری طور پر ظاہر کی ہے۔
ان اہلکاروں کے نام ان ہلاک فوجیوں کے ساتھ جاری کیے گئے ہیں جو گزشتہ سال مختلف واقعات میں ہلاک ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ آپریشن سندور میں بھارت نے شروع میں دعویٰ کیا تھا کہ بھارت کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن سال گزرنے کے بعد یہ اعتراف کر لیا ہے کہ فوجی مارے گئے ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ بھارت کے نام نہاد آپریشن سندور کے جواب میں پاکستان نے بنیان مرصوص میں بھارت کے 26فوجی اہداف کونشانہ بنایا تھا جس کے بعد بھارت نے پاکستان سے جنگ بندی کر لی تھی۔
پاکستان کی طرف سے بنیان مرصوص آپریشن میں بھارت کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن وہ ہمیشہ سے چھیاتا آیا ہے کہ نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں بھی معرکہ حق کی گونج، پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں تقریب،پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند
بھارت کے ایک جنرل کے طیارے گرنے کے اعتراف کے باوجود سرکاری طورپر بھارت نے رافیل طیارے گرنے کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن حقیقت دنیا کو معلوم ہے کہ بھارت کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔




