سی ایم ایچ راولاکوٹ پر دھاوا ،معصوم جانوں کے ضیاع کے پیچھےکالعدم ایکشن کمیٹی کا ہاتھ سامنے آگیا

راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل) سی ایم ایچ پر دھاوا بولنے، وہاں آگ لگانے اور معصوم جانوں سے کھیلنے کے پیچھے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی مجرمانہ قیادت کا ہاتھ سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کے ممبر سردار عمر نذیر کشمیری، سردار امان اورخواجہ مہران، شوکت نواز ہی تھے جنہوں نے اپنے مذموم سیاسی مقاصد کیلئے آزاد کشمیر کے پرامن ماحول میں انتشار اور غیور نوجوانوں کو ورغلا کر قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور کیا۔

ذرائع کے مطابق سی ایم ایچ پر بزدلانہ حملے سے پہلے بھی اسی شرپسند ٹولے نے سکیورٹی فورسز کے جوانوں پر حملے کئے، انہیں اغواء کیا اور پھر ریاستی املاک کو نذرِ آتش کر دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کا مالیاتی نیٹ ورک بے نقاب، متعدد افراد گرفتار

ذرائع کے مطابق کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی عثمان صابر کے قتل پر لاشوں کی سیاست اور جھوٹا بیانیہ پھیلا کر خود کو قانون کی گرفت سے بچانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سچ یہ ہے کہ ان نوجوانوں کے خون کی ہولی سکیورٹی اداروں نے نہیں بلکہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے ان آقاؤں نے کھیلی جنہوں نے پہلے معصوم عوام کو ڈھال بنایا اور پھر اپنے دہشتگردوں کے ذریعے جو پہلے سے چھتوں پر موجود تھے عوام کو ہی نشانہ بنایا جس کے متعدد ثبوت اور گواہ موجود ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جتنی محبت آزاد کشمیر سے ملتی ہے، اتنی ہی پاکستان سے بھی ملتی ہے ، نومی اے کے

ذرائع کے مطابق اب یہ فسادی ٹولہ فرار کا راستہ ڈھونڈ رہا ہے۔ آزاد کشمیر کی عوام اب ان کے اس خونی کھیل کو اچھی طرح سمجھ چکی ہے اور ان مجرموں کے کڑے احتساب کا مطالبہ کر رہی ہے۔