آزاد کشمیر حکومت کا بلدیاتی اداروں کے لیے 1600 ملین روپے کے ترقیاتی فنڈز کا بڑا اعلان

حکومت آزاد جموں و کشمیر نے ریاست کے بلدیاتی اداروں کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے 2025-26 کے تحت 1600 ملین (1 ارب 60 کروڑ) روپے کی خطیر رقم فراہم کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کی جانب سے مظفر آباد سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، صدر آزاد جموں و کشمیر نے قواعد کار 1985ء کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے “Aid to Councils” کی مد میں ان فنڈز کی تقسیم کی منظوری صادر فرمائی ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق، کل ترقیاتی بجٹ میں سے 500.400 ملین روپے ریاست کے 10 ضلع کونسل ہاء (مشتمل بر 278 یونین کونسل) کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ اس فارمولے کے تحت فی یونین کونسل 1.800 ملین (18 لاکھ) روپے کی رقم فراہم کی جائے گی، اور ان تمام ترقیاتی منصوبہ جات کی نشاندہی متعلقہ یونین کونسل ہاء سے منتخب ہونے والے ممبران ضلع کونسل خود کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن شیڈول مہاجرین نشستوں سے مشروط کرنے کی خبریں بے بنیاد، الیکشن کمیشن

اس کے ساتھ ساتھ، یونین کونسل ہاء کے مجموعی 2086 وارڈز کے لیے 834.400 ملین روپے کی بھاری رقم رکھی گئی ہے، جس کے حساب سے فی وارڈ 0.400 ملین (4 لاکھ) روپے جاری کیے جائیں گے۔ ان وارڈز میں ترقیاتی کاموں کے منصوبوں کا تعین وہاں سے منتخب ہونے والے ممبران کی ذمہ داری ہوگی۔

بلدیاتی اداروں اور ٹاؤن کمیٹیوں کا شیئر:

نوٹیفکیشن میں شہری بلدیاتی اداروں کے لیے بھی فنڈز کا واضح اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت ریاست کی 05 میونسپل کارپوریشنز کے کل 133 وارڈز کے لیے 159.600 ملین روپے منظور کیے گئے ہیں، جہاں فی وارڈ 1.200 ملین (12 لاکھ) روپے ملیں گے۔ ریاست کی 14 میونسپل کمیٹیز (کل 77 وارڈز) کے لیے 61.600 ملین روپے رکھے گئے ہیں جس سے فی وارڈ کو 0.800 ملین (8 لاکھ) روپے حاصل ہوں گے۔ علاوہ ازیں، 12 ٹاؤن کمیٹیوں کے 53 وارڈز کے لیے 37.100 ملین روپے مختص ہوئے ہیں، جہاں فی وارڈ 0.700 ملین (7 لاکھ) روپے کے حساب سے فنڈز ملیں گے۔ ان تمام اداروں میں بھی منصوبوں کی نشاندہی متعلقہ وارڈز کے منتخب ممبران ہی کریں گے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات 2026: الیکشن کمیشن نے انتخابی حلقوں کی فائنل لسٹ جاری کر دی

میونسپل کارپوریشنز کے لیے خصوصی گرانٹ کی تفصیل:

محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے 5 بڑی میونسپل کارپوریشنز کے لیے مجموعی طور پر 6.900 ملین روپے کی خصوصی گرانٹ بھی منظور کی گئی ہے۔ یہ رقم ان اداروں کی مالی سال 24-2023 کی اپنی آمدن کے معکوس یعنی الٹ تناسب کی بنیاد پر تقسیم کی گئی ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے: