ریاست مخالف مبینہ پروپیگنڈا،راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی  کیخلاف آوازیں بلند، سخت ایکشن کامطالبہ

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجٹیل) راولاکوٹ میں ریاستی اداروں اور افواجِ پاکستان کے خلاف مبینہ پروپیگنڈے اور قانون شکنی کے الزامات پر عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے کالعدم ایکشن کمیٹی اور مبینہ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی گروہ کو قانون ہاتھ میں لینے، عوامی امن و امان متاثر کرنے اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

 اگر کسی تنظیم یا اس کے ارکان کے خلاف پرتشدد کارروائیوں، اشتعال انگیزی یا ریاست مخالف سرگرمیوں کے شواہد موجود ہیں تو ان کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں کالعدم ایکشن کمیٹی سے مزید نرمی نہیں برتی جائیگی، اب کارروائی ہوگی، طلال چوہدری

شہریوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ قانون شکنی میں ملوث عناصر کو مزید رعایت نہ دی جائے اور کسی دباؤ یا مصلحت کے بغیر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 خطے میں امن، استحکام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے قانون کی عمل داری ناگزیر ہے۔

عوامی حلقوں نے زور دیا کہ کسی بھی قسم کے پروپیگنڈے، تشدد یا اشتعال انگیزی کے الزامات کی تحقیقات غیرجانبدارانہ انداز میں کی جائیں اور صرف مستند شواہد کی بنیاد پر ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں پرامن ریاست میں انتشار کا کھیل،کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف سخت کارروائی کامطالبہ

شہریوں کے مطابق حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے، ریاستی اداروں کے خلاف غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام یقینی بنائے اور تمام شہریوں کے قانونی و آئینی حقوق کا تحفظ کرے۔