الیکشن شیڈول مہاجرین نشستوں سے مشروط کرنے کی خبریں بے بنیاد، الیکشن کمیشن

مظفرآباد( کشمیرڈیجیٹل )آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ بعض اخبارات و سوشل میڈیا پر یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ مہاجرین کی نشستوں کے حوالہ سے فیصلہ ہونے تک انتخابی شیڈول جاری نہیں کیا جا سکتا۔

اس نسبت الیکشن کمیشن واضح کرنا ضروری سمجھتا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن ایک خودمختار اور آزاد آئینی ادارہ ہے جو اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریاں مکمل آزادی کے ساتھ انجام دیتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران پر نئے حملے کی تیاریاں؟ درجنوں امریکی طیارے اسلحہ سمیت اسرائیل پہنچ گئے

انتخابی شیڈول کا اجراء الیکشن کمیشن کاقانونی اختیار اور دائرہ کار ہے جسے متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق بروقت استعمال میں لایا جاتا ہے۔

انتخابی شیڈول کے اجراء کیلئے الیکشن کمیشن کسی دوسرے ادارے، فرد یا فورم کے ساتھ مشاورت یا اجازت کا پابند نہ ہے۔

الیکشن کمیشن تمام فیصلے آزادانہ طور پر قانون کے تقاضوں اور عوامی مفادات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کر تا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سونا اور چاندی ایک بار پھر مہنگے، نئی قیمتیں جاری

اخبارات اور سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی مذکورہ اطلاعات حقائق کے منافی اور بے بنیا د ہیں۔ عوام اور میڈیا اس نوعیت کی غیر مصدقہ خبروں پر توجہ نہ دیں

مستند معلومات کیلئے صرف الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیوں اور سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔ یہ بات آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ہے۔