خلائی تاریخ میں نیاباب رقم، پاکستانی خلا باز ذیشا ن علی خلائی سفر پر روانہ

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان نے خلائی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا، قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔

 پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی چین کے دو خلا بازوں کے ہمراہ تاریخی خلائی مشن پر روانہ ہوگئے، یہ صرف ایک خلا باز کی پرواز نہیں بلکہ کروڑوں پاکستانیوں کے خوابوں، امیدوں اور خلائی تحقیق کے میدان میں آگے بڑھنے کے عزم کی نئی علامت ہے۔

محمد ذیشان علی کی خلائی سفر پر روانگی کو پاکستان کے لیے ایک غیر معمولی اور قابلِ فخر کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

تاریخی مشن میں چین کے دو خلا باز بھی ان کے ہمراہ شامل ہیں، جو پاک چین خلائی تعاون اور دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

ہہ بھی پڑھیں خلائی مشن صرف آغاز،اختتام نہیں، قوم کو اپنے ہیرو پر فخر ہے: احسن اقبال

خلائی سفر سے قبل محمد ذیشان علی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مشن پاکستان اور چین کے درمیان دوستی، ہم آہنگی اور گہرے تعلقات کا مظہر ہے۔ وہ پاکستانی عوام کے خوابوں اور امنگوں کو اپنے ساتھ لے کر خلا کی جانب جا رہے ہیں

 روانگی کے موقع پر پاکستانی قوم کی نظریں اس تاریخی مشن پر مرکوز ہیں، جبکہ ملک بھر میں ان کی کامیابی، محفوظ سفر اور مشن کی کامیاب تکمیل کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :تاریخ رقم ہونے کو تیار،پاکستانی خلا باز کی خلائی روانگی سے پہلے الوداعی تقریب

 تاریخی پیش رفت پاکستان کے نوجوانوں کے لیے بھی ایک نئی امید ہے اور اس توقع کو تقویت دیتی ہے کہ پاکستانی نوجوان مستقبل میں سائنس، ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق کے میدان میں عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔پاکستان کے لیے یہ لمحہ قومی فخر کے ساتھ ایک نئے خواب کی تعبیر بھی ہے۔