قلات،روڈینگو کراسنگ میں روڈ بلاک، ٹرالز کو جلانے کی کوشش ناکام،آپریشن میں2دہشتگرد ہلاک

قلات میں دہشتگردوں کی جانب سے روڈ بلاک کرنے اور ٹرالرز کو جلانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سکیورٹی فورسز نے دو دہشتگردوں کو ہلاک کرکے دو موٹرسائیکلیں، بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔

سکیورٹی فورسزکوانٹیلی جنس اطلاع موصول ہوئی کہ روڈینگو کراسنگ میں شرپسند عناصر کی موجودگی رپورٹ ہوئی جو روڈ بلاک کرنا چاہتے تھے جس پر دو کمانڈوز ٹیمیں تعینات کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:نوشکی: دہشتگردی کی کوشش ناکام،2 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک، 2 زخمی

راج چیک پوسٹ پر موجود کمانڈوز نے مشرقی سمت سے شرپسندوں کی نقل و حرکت رپورٹ کی جیسے ہی دہشتگرد ناکہ قائم کرنے کے لیے روڈ پر آئے، فوراً ان پر فائر کھول دیا گیاجس پر دہشتگرد مشرق کی جانب سید علی پہاڑیوں کی طرف فرار ہو گئے۔

پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردوں کا تعاقب کیا اور راج چیک پوسٹ سے 4 کلومیٹر مشرق میں دہشتگردوں کی2 موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔

دوسری طرف روڈینگو کراسنگ سے 5 کلومیٹر جنوب (گائیوان گاؤں) میں روڈ بلاک اور 2 ٹرالرز کو نذرِ آتش کرنے کی کوشش بھی رپورٹ ہوئی۔ مجموعی طور پر 17 ٹرالرز قلات کی طرف جا رہے تھے۔ شرپسندوں نے 2 ٹرالرز پر فائرنگ کی اور ڈرائیور کیبن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

پاک فوج کے جوان فوری طور پر روڈینگو کراسنگ کی طرف روانہ ہوئے۔ گائیوان گاؤں کے مشرق میں 2 نامعلوم مشتبہ افراد کی نقل و حرکت دیکھی گئی جن کا تعاقب کیا گیا اور انہیں جہنم واصل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:معرکۂ حق کا جشن بھارت کو ہضم نہ ہوا، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی

سکیورٹی فورسز نے دونوں دہشتگردوں کی لاشیں بھی تحویل میں لے لیں جبکہ ٹرالز اور ڈرائیورز کو واپس قلات منتقل کردیا گیا

دہشتگردوں سے ایک رائفل، ایک ایس ایم جی،6 موبائل فون،10میگزین،2 ہینڈ گرنیڈ2 STOS ڈیوائسز،2 موٹر سائیکلیںبرآمد کرلی گئیں۔