معرکۂ حق کا جشن بھارت کو ہضم نہ ہوا، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی

بنوں (کشمیر ڈیجیٹل)سکیورٹی فورسز نے بنوں پولیس اسٹیشن فتح خیل پر خوارج کا خودکش حملہ ناکام بنادیا۔

بھارت کو معرکہ حق کا جشن ہضم نہ ہوسکا، دشمن کی پاکستان میں دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام بنادی،پولیس نے بنوں میں خیل پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا بڑا حملہ پسپا کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق بارودی مواد سے بھری ایک گاڑی کو پولیس اسٹیشن سے ٹکرانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا تاکہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی جا سکے

تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے باعث گاڑی کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد موجود تھا، جس کے باعث دھماکے کی شدت قریبی رہائشی آبادی تک محسوس کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق قریبی گھروں اور شہری آبادی کو بھی نقصان پہنچا جبکہ سویلین متاثر ہونے کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب پورے پاکستان میں معرکۂ حق کی کامیابیوں اور 9 و 10 مئی 2025 کی دفاعی فتح کا جشن منایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب کالعدم دہشت گرد تنظیم “اتحاد المجاہدین پاکستان” نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر باقاعدہ پریس ریلیز جاری کر دی ہے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق خوارج نے بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرانے کی کوشش کی جس کو ٹارگٹ پے پہنچنے سے پہلے ہی پولیس نے فائر کر کے اڑا دیا ۔

ذرائع کے مطابق بنوں کینٹ پر خود کش حملے کی اطلاعات درست نہیں۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: تیزہواؤں، گرج چمک کیساتھ بارش ،طغیانی،لینڈ سلائیڈنگ، الرٹ جاری

گاڑی کے ٹکرانے سے سے زوردار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ،تاہم کسی بھی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق عام شہریوں کے گھروں کو خود کش دھماکے سے بھاری نقصان پہنچا جبکہ کئی گھروں کی چھتیں بھی گرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں

مزید یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق ایک سال مکمل، جی ایچ کیو میں جشن فتح کی تیاریاں مکمل

بنوں پولیس ، سیکورٹی فورسز اور خارجیوں کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی دفاعی برتری اور خطے میں اس کی مضبوط عسکری صلاحیتوں نے دشمن قوتوں کو پریشان کر رکھا ہے، جس کے بعد ملک میں بدامنی پھیلانے کی نئی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

پاکستان پہلے بھی مختلف بین الاقوامی فورمز اور United Nations میں یہ مؤقف پیش کر چکا ہے کہ ملک میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کے پیچھے بیرونی سرپرستی موجود ہے۔

حکومتی مؤقف کے مطابق دہشت گرد تنظیموں کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی جانب سے مالی معاونت اور سہولت کاری فراہم کی جاتی ہے جبکہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

Scroll to Top