استور(کشمیر ڈیجیٹل)گلگت بلتستان میں الیکشن کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے درمیان جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ۔
ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن اور جماعتِ اسلامی کا 2 حلقوں میں انتخابی اتحاد ہو گیا۔
انتخابی اتحاد کے استور حلقہ 2 اور گلگت حلقہ 2 میں جماعتِ اسلامی کے امیدوار دستبردار ہو گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن ،پی ٹی آئی کی رجسٹریشن کیلئے دائر درخواست مسترد
سابق امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانہ عبد السمیع کا ن لیگ کے امیدوار رانا فاروق کے حق میں دستبرداری کا اعلان
امیر جماعت اسلامی کا مسلم لیگ ن کے ساتھ گلگت بلتستان کے دو حلقوں میں سیاسی اتحاد ہوگیا جس میں استور حلقہ 2 ن لیگ کے امیدوار رانا فاروق کی حمایت کرے گی ۔
اسی طرح گلگت حلقہ دو جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار حبیب الرحمان بھی ن لیگ کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جہازرانی کا تحفظ ناگزیر ،پاکستان کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں،فیصل بن فرحان
صوبائی صدر مسلم لیگ ن حافظ حفیظ الرحمٰنکا کہنا تھا کہ مرکزی قیادت کی مشاورت سے جماعت اسلامی کے ساتھ انتخابی اتحاد ہوا ہے۔
حافظ حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان الیکشن، پہلی بار 21 خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔جی بی الیکشن کے فیصلے پر جماعتِ اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
سابق امیرِ جماعتِ اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبد السمیع کا کہنا تھا کہ 2015ء میں ن لیگ کی کارکردگی اچھی تھی، اسی وجہ سے اتحاد کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جماعتِ اسلامی کے امیدوار ن لیگ کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں۔




