راولاکوٹ میں ایف سی اہلکاروں کے مارے جانے سے متعلق کالعدم  ایکشن کمیٹی کا پروپیگنڈا بے نقاب

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) کالعدم ایکشن کمیٹی کا ایف سی اہلکاروں کی شہادت سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا دعویٰ جھوٹا پروپگینڈا نکلا۔

کالعدم ایکشن کمیٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ راولاکوٹ میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے ایک عارضی ہیڈکوارٹر میں دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں 20 سے زائد اہلکارجان کی بازی ہار گئے، کالعدم ایکشن کمیٹی کادعویٰ جھوٹا اور گمراہ کن ثابت ہوا۔

رینجرز کے کسی عہدیدار یا ضلعی انتظامیہ نے کسی دھماکے یا اتنی بڑی تعداد میں جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کاگھر پر ڈرون حملے کا پراپیگنڈا بے نقاب،شخترثروت کے دل دہلادینے والے انکشافات

حقائق کی جانچ (فیکٹ چیک) سے معلوم ہوا ہے کہ اس دعوے کی تائید کیلئے کوئی بھی قابلِ اعتماد ثبوت موجود نہیں ہے۔

’عامر فاروق آفیشل‘ (Amir Farooq Official) نامی ایک فیس بک اکاؤنٹ سے ایف سی اہلکاروں کی شہادت سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی گئی

جس میں دعویٰ کیا گیا کہ راولاکوٹ میں ایک شادی ہال کے اندر ایف سی اہلکار مبینہ طور پر اسلحہ لوڈ کر رہے تھے کہ اسی دوران دھماکہ ہوگیا۔

دعویٰ میں کہا گیا ہے کہ  اسلحہ دھماکے کے باعث 20 سے زائد ایف سی اہلکار مارے گئے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

اس دعوے کی تصدیق کیلئے جائے وقوعہ سے کوئی مستند فوٹیج، چشم دید گواہ کا بیان، یا کوئی آزادانہ رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھین:چوری کی انوکھی واردات، سی سی ٹی وی کیمروں نے خواتین کے گروہ کو بے نقاب کر دیا

حال ہی میں راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے ایک پولیس چوکی پر فائرنگ کا ایک الگ واقعہ پیش آیا تھا

اس افسوسناک واقعہ میں سندھ رینجرز کا ایک نائیک زخمی ہوا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا۔

تاہم اس واقعے کا ایف سی کے عارضی ہیڈکوارٹر میں دھماکے سے متعلق وائرل ہونے والے دعوے سے کوئی تعلق نہیں ہے

ان دونوں واقعات کو آپس میں جوڑنے والا کوئی بھی قابلِ اعتماد ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔

حقائق کی جانچ پڑتال سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ 20 سے زائد اہلکاروں کی ہلاکت سے متعلق وائرل ہونے والاکالعدم ایکشن کمیٹی کا دعویٰ جھوٹا اور گمراہ کن ہے۔