آزربائیجان: پاکستانی سفارتکارسارہ اعجاز سےتیمور ممتاز میر کی اہم ملاقات

باکو(کشمیر ڈیجیٹل)آذربائیجان میں قائم پاکستانی سفارتخانے کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن سارہ اعجاز سے تیمور ممتاز میر نے اہم ملاقات کی۔

ڈپٹی ہیڈ آف مشن سارہ اعجاز سے ملاقات کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ثقافتی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:سنٹرل جیل راڑہ سے ایک اور قیدی فرار ، سکیورٹی پر سوالات اُٹھ گئے

ڈپٹی ہیڈ آف مشن سارہ اعجاز اور تیمور ممتاز میر نے میڈیا، ریڈیو و ٹیلی ویژن براڈکاسٹنگ اور پاکستانی ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر اتفاق کیا۔

تیمور ممتاز میر 2005ء سے الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ ہیں اور ٹیلی ویژن و ریڈیو کے شعبوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کوٹلی:چوہدری اختر کا آزادکشمیر کیلئے تحفہ، پہلے برن کیئرسنٹر کا افتتاح کردیا

تیمور ممتاز میر آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی کے ذریعے ثقافتی سرگرمیوں، فنون لطیفہ اور نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ میں بھی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ملاقات میں ثقافتی سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کے مثبت تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔