مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) سینٹرل جیل راڑہ سے ایک اور قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق نائن سی کے مقدمے میں قید اویس میر گزشتہ رات جیل سے فرار ہو گیا۔
چند ماہ کے دوران فرار کا دوسرا واقعہ پیش آنے کے بعد جیل میں تعینات سکیورٹی پر سنگین سوالات اٹھا رہا ہے۔
مظفرآباد کی سنٹرل جیل راڑہ میں قیدیوں کے فرار کے واقعات کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر تشویش کا باعث بن گیا۔
گزشتہ رات 9C کے مقدمے میں قید اویس میر نامی قیدی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
قیدی کےفرار ہونے کے بعد جیل کے سکیورٹی اور انتظامی انتظامات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکاروں کی غفلت کے باعث چند ماہ قبل بھی راڑہ جیل مظفرآباد سے ایک قیدی فرار ہو چکا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ میں ایف سی اہلکاروں کے مارے جانے سے متعلق کالعدم ایکشن کمیٹی کا پروپیگنڈا بے نقاب
جبکہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات واقعے کے وقت پہرہ دار مبینہ طور پر آرام کر رہے تھے اور قیدی نے اس صورتحال کا فائدہ اٹھایا۔
تاہم پہرہ داروں کی غفلت سے متعلق دعوے کی سرکاری تصدیق اور متعلقہ حکام کا مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔
مسلسل پیش آنے والے واقعات نے جیل کے حفاظتی نظام اور رات کی پہرہ داری کے انتظامات پر تشویش بڑھا دی ہے۔
شہریوں کی جانب سے واقعے کی شفاف تحقیقات اور سکیورٹی نظام کا ازسرنو جائزہ لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔




