جہازرانی کا تحفظ ناگزیر ،پاکستان کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں،فیصل بن فرحان

ریاض (کشمیر ڈیجیٹل)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بین الاقوامی گزرگاہوں میں جہاز رانی کی آزادی کی حفاظت کی ضرورت پر دوبارہ زور دیا ہے۔

انہوں نے آبنائے ہرمز میں صورتحال کو 28 فروری سے پہلے کی حالت پر واپس لانے کی ضرورت کا بھی کہا۔شہزادہ فیصل نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ ختم کرانےکیلئے پاکستان کی قیادت میں جاری ثالثی کی حمایت کا اعادہ کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی، 30 لاکھ کا پہلا انعام کس کا ہے؟

یونانی وزیر خارجہ کے ساتھ پریس کانفرنس کے فریم ورک میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے یونان کے ساتھ اقتصادی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مملکت کے یونان کے ساتھ تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل یونانی جمہوریہ کے دارالحکومت ایتھنز پہنچے۔ یہ ان کا سرکاری دورہ تھا جس میں انہوں نے اپنے یونانی ہم منصب جیورجوس جیرابیتریسیس سے ملاقات کی تاکہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ انہوں نے سعودی یونانی سٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل سے نکلنے والی سیاسی کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں عام انتخابات پاک فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں گے،ذرائع

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ جہاز رانی کی آزادی کا تحفظ ضروری ہے۔ انہوں نے بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے درمیان محفوظ سمندری راستوں کو یقینی بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔