پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ،پٹرول 14روپے 92پیسے ، ڈیزل 15روپے مہنگا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان میں مہنگائی کا طوفان ،وفاقی حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی: ڈاکٹر عبدالعزیز ڈار جماعت اسلامی کے امیدوار نامزد

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے اگلے 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے اور اس کا اطلاق 9 مئی سے ہوگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئی ایس پی آر ایکس اکاونٹ پروفائل تصویر دھائی بعد تبدیل، معرکہ حق،بنیان مرصوص نمایاں

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے اضافہ کرکے فی لیٹر قیمت 414 روپے 58 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پراُکھاڑ پچھاڑ،12افسر تبدیل

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت اس سے قبل 399 روپے 58 پیسے تھی۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے 92 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 399 روپے 86 پیسے سے بڑھ کر 414 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے۔