حویلی: ڈاکٹر عبدالعزیز ڈار جماعت اسلامی کے امیدوار نامزد

کہوٹہ(کشمیر ڈیجیٹل) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان ضلع حویلی کے زیر اہتمام اہم پریس کانفرنس ، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان کی خصوصی شرکت ۔

پریس کانفرنس میں مرکزی رہنما راجہ جمیل خان راٹھور، ڈاکٹر عبدالعزیز ڈار سمیت مقامی عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پریس کانفرنس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جبکہ امیر جماعت اسلامی ضلع حویلی سید شفقات حسین بخاری نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ جہانگیر خان نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر بھر میں آئندہ مرکزی انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی ہے۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئی ایس پی آر ایکس اکاونٹ پروفائل تصویر دھائی بعد تبدیل، معرکہ حق،بنیان مرصوص نمایاں

حلقہ حویلی سے ڈاکٹر عبدالعزیز ڈار کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ برادری ازم اور روایتی سیاست سے بالاتر ہو کر جماعت اسلامی کے امیدوار کو کامیاب بنائیں۔

نامزد امیدوار ڈاکٹر عبدالعزیز ڈار نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام نے اعتماد کیا تو ضلع حویلی کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم اور بے روزگاری جیسے بنیادی مسائل کے حل کے ساتھ نوجوانوں کو کاروبار کے لیے بلاسود قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی آزادکشمیر اور جمعیت علماء اسلام کے مابین انتخابی اتحاد،ملکر چلنے کا اعلان

پریس کانفرنس کے اختتام پر پاکستان کے استحکام، پاک فوج کی سلامتی، تحریکِ آزادی کشمیر، فلسطین، مقبوضہ جموں و کشمیر اور شہدائے فلسطین، ایران و کشمیر کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

پریس کانفرنس میں سید شفقات حسین بخاری، سیدنیئر بخاری، بلال چوہان اور طارق کٹاریہ نے خصوصی شرکت کی۔

میزبان معززین نے اپنے آنیوالے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بھرپور مہم چلانے کی یقین دھانی کروائی ۔

Scroll to Top