آزادکشمیر بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پراُکھاڑ پچھاڑ،12افسر تبدیل

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نےبیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرکے 12افسران کے تقرر وتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت آزادکشمیر نے انتظامی مشینری کو متحرک کرنے اور عوامی مفاد کے پیشِ نظر بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے 12اہم افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے ہیں۔

صدرِ ریاست کی منظوری کے بعد سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاجس کے تحت متعدد اسسٹنٹ کمشنرز اور ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنرز کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران اور امریکہ کے مابین مذاکرات کے اہم کھلاڑی،یلدا حکیم

اسسٹنٹ کمشنر حد بندی جنگلات مزمل حسین کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر تھوڑاڑ تعینات کیا گیا ، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چڑھوئی کے عہدے پر کام کرنیوالے نزاکت حسین اسسٹنٹ کمشنر بلوچ تعینات کردیئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی آزادکشمیرکی بڑی وکٹ گرگئی، چوہدری رشید مسلم لیگ ن میں شامل

بورڈ آف ریونیو سے منسلک وحید اسلم اسسٹنٹ کمشنر خورشید آباد، سرفراز احمد شاہ اسسٹنٹ کمشنر دولیاں جٹاں، اور ارباب شاہین کو اسسٹنٹ کمشنر ریڑہ تعینات کیا گیا ہے۔

امجد قادر کو اسسٹنٹ کمشنر چکار، محی الدین اسسٹنٹ کمشنر چڑھوئی اور یاسر علی بخاری کو بطور اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ذمہ داریاں سونپتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

انتظامی ردوبدل کے اسی تسلسل میں ڈاکٹر محمد راشد خان کو کہوٹہ سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر مظفر آباد (رورل) تعینات کردیاگیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس نئی عمارت میں بلائے جانے کا امکان

سید قمر حسین کاظمی ضلع حویلی تعینات، راجہ ایاز احمد خان تراڑکھل جبکہ عامر اعجاز عباسی کو اسسٹنٹ کمشنر لیپہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

سیکشن آفیسر سروسز زاہد مقبول اعوان کے دستخطوں سے جاری ہونے والے اس حکم نامے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جس کا مقصد انتظامی امور میں بہتری اور عوامی مسائل کے حل کی رفتار کو تیز کرنا ہے۔

Scroll to Top