آئی ایس پی آر ایکس اکاونٹ پروفائل تصویر دھائی بعد تبدیل، معرکہ حق،بنیان مرصوص نمایاں

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ڈی جی آئی ایس پی آر کے ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کی ایک دھائی کے بعد پروفائل تصویر تبدیل کردی گئی ،معرکہ حق اور بنیان مرصوص کینئی تصویر نمایاں کردی گئی ۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران اور امریکہ کے مابین مذاکرات کے اہم کھلاڑی،یلدا حکیممزید یہ بھی پڑھیں:

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی پروفائل تصویر کئی سالوں بعد تبدیل کردی گئی نئی ڈی پی معرکہ حق کی ڈی پی آویزاں کردی گئی

سرکاری اور عسکری نوعیت کے اکاؤنٹس میں اس قسم کی تبدیلیاں کم ہی دیکھنے میں آتی ہیں،صارفین کی جانب سے مذکورہ تبدیلی غیر معمولی قراردی جارہی ہے، نئی پروفائل تصویر نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ موضوع تیزی سے زیر بحث آ گیا ہے اور مختلف پوسٹس و تبصروں میں اسے نمایاں انداز میں شیئر کیا جا رہا ہے۔

ڈیجیٹل دنیا میں سرکاری اکاؤنٹس کی شناخت اور ان کی بصری نمائندگی کو اہمیت دی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے اکاؤنٹ کی نئی پروفائل تصویر نے عوامی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے اس کی خاص بات یہ ہے کہ اب نئی ڈی پی میں معرکہ حق کا لوگو لگایا گیا ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک دہائی پرانی پروفائل تصویر تبدیل کر دی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پراُکھاڑ پچھاڑ،12افسر تبدیل

یہ تبدیلی بھارت کے خلاف آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی کی یاد میں 10 مئی کو’’یومِ معرکہ حق‘‘منانےکی مناسبت سے کی گئی ہے۔

نئی پروفائل تصویر پر واضح طور پر”معرکہ حق‘‘ اور بنیان مرصوص لکھا ہوا ہے، جو اس عظیم الشان عسکری کامیابی کی علامت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سالوں بعدایکس اکاؤنٹ پر کی جانے والی اس غیر معمولی تبدیلی کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بھرپور توجہ مل رہی ہےاور اسے دشمن کے خلاف پاکستان کے دوٹوک موقف اور دفاعی برتری کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Scroll to Top