اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان کی عالمی سطح پر ڈنکا ،نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے عالمی سطح پر اپنی سفارتی مہارت کا لوہا منوا لیا ۔
حالیہ ’گلوبل سوشل میڈیا انٹیلی جنس رپورٹ‘ (5 تا 11 اپریل 2026) کے مطابق، اسحاق ڈار دنیا کے مثبت ترین تاثر رکھنے والے عالمی رہنماؤں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار نے چین کے صدر شی جن پنگ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، فرانسیسی صدر ایمانول میکوان اور جرمن چانسلر فریڈرک میرز جیسے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
10 اور 11 اپریل کے 24 گھنٹوں کے دوران ان کے بارے میں مثبت تاثر 30.5 فیصد رہا، جبکہ منفی تاثر صرف 8.5 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جو کہ دنیا کے کسی بھی لیڈر کے مقابلے میں بہترین تناسب ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل بہترین شخصیت،ایران سے مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں ہوسکتا ہے ،صدرٹرمپ
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کم کرانے اور جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے مشترکہ ’5 نکاتی امن اقدام‘ کو ترکیہ، ازبکستان، آذربائیجان اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک نے توثیق فراہم کی ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا امن کانفرنس کے لیے اسلام آباد پہنچنا اس بات کی علامت ہے کہ واشنگٹن پاکستان کو اس بحران میں ایک ناگزیر ثالث تسلیم کرتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دودھنیال :عابد افضل بٹ کا تگڑا وار، درجنوں افراد مسلم کانفرنس میں شامل
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان سمیت اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسحاق ڈار کی’شٹل ڈپلومیسی‘ کو سراہا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے تصدیق کی کہ تہران نے اسلام آباد میں مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، جبکہ سعودی عرب نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو کلیدی قرار دیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیرٹرانسپورٹ جاوید بٹ کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دائر
رپورٹ کے مطابق، اسحاق ڈار کی سفارتی سرگرمیوں سے متعلق مواد کو سوشل میڈیا پر 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔ ان کے بارے میں ہونے والی گفتگو کا 92 فیصد حصہ مثبت یا غیر جانبدارانہ رہا، جو کہ پاکستانی خارجہ پالیسی کی ایک بڑی کامیابی تصور کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی وزیرخارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، خادم حرمین شریفین کا پیغام پہنچایا
تجزیہ کاروں کے مطابق، اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان نے خود کو مغربی ایشیا کے ایک اہم ترین سفارتی کھلاڑی کے طور پر دوبارہ منوایا ہے۔ ان کی حکمت عملی نے نہ صرف خطے کو ایک بڑی تباہی سے بچانے میں مدد دی بلکہ پاکستان کے عالمی وقار میں بھی اضافہ کیا ہے۔




