مظفرآباد: واک وے پر قائم غیر قانونی تجاوزات مسمار

 مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے شہر کے واک وے پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات مسمار کر دی ہیں ۔

 تفصیلات کے مطا بق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی ہدایت پر شہر کے واک وے پر قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تجاوزات مسمار کر دی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اقدام کا مقصد واک وے کو تجاوزات سے پاک رکھنے کیلئے اقدامات کرنا ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزاد کشمیر سے چیئرمین ضلع کونسلز اور میئرز کی ملاقات

نائب تحصیلدار ایاز چغتائی کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے واک وے پر قائم تجاوزات کو ہٹا دیا گیا ہے۔

تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق واک وے پر تجاوزات کے خاتمے کا مقصد شہریوں کو آمدورفت اور چہل قدمی کیلئے بہتر سہولت فراہم کرنا ہے۔

 شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ عوامی مقامات پر تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر میں نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مری مظفرآباد ایکسپریس وے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کرنے کا فیصلہ

نائب تحصیلدار ایاز چغتائی نے واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کے مطابق تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے مطابق اقدامات کئےجائیں گے۔