وزیراعظم آزاد کشمیر سے چیئرمین ضلع کونسلز اور میئرز کی ملاقات

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی سے مختلف اضلاع کے ضلع کونسلوں کے چیئرمینوں اور بلدیاتی اداروں کے میئرز نے اہم ملاقات کی، جس میں مظفرآباد سمیت پونچھ، میرپور، کوٹلی، باغ، نیلم اور دیگر اضلاع کی بلدیاتی قیادت نے شرکت کی۔

 مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے تعاون سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کیا جائیگا، وزیر اعظم افتخار گیلانی

اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل حویلی محمد جاوید ڈار، چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی طیب منظور کیانی اور چیئرمین ضلع کونسل نیلم غلام مجتبیٰ مغل موجود تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم افتخار گیلانی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ میں مبینہ طبی غفلت کے واقعے کا نوٹس

ان میں میئر بلدیہ مظفرآباد سکندر نثار گیلانی، میئر راولاکوٹ سردار نعیم خان، میئر بلدیہ باغ میجر (ر) عبدالقیوم بیگ اور میئر کوٹلی محمد تاج چوہدری بھی شامل تھے۔