جاوید بٹ

سابق وزیرٹرانسپورٹ جاوید بٹ کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) سابق وزیرٹرانسپورٹ آزادکشمیر جاوید بٹ اور ان کے بیٹوں کیخلاف راولپنڈی کے ایک تھانے میں مقدمہ درج کرنے کیلئے شہری نے درخواست دیدی ۔

ذرائع کے مطابق محمد طارق لون ولد غلام محی الدین مجاہدا ٓباد راولپنڈی نےاپنی درخواست میں کہا کہ وہ کشمیر کالونی کا رہائشی ہے اور اس کا چونگی نمبر چار میں رکشے کا شو روم ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چھتیس گڑھ :ویدانتا پاور پلانٹ میں دھماکہ، 9 افراد ہلاک، درجنوں پھنس گئے

طارق لون کا کہنا تھا کہ چاندنی چوک سے چھٹی کے بعد ووٹ کے اندراج کرنے کیلئے گیا فورتھ بی روڈ پر جوں ہی گاڑی کھڑی کرکے سکول کی عمارت میں داخل ہوا تو وہاں ایم ایل اے آزادجموں وکشمیر جاوید بٹ اپنے بیٹوں  خاور بٹ ،بلابٹ جو کہ پہلے سے ہی موجود تھے کے ہمراہ مجھ پر حملہ آور ہوگئے ۔

ملزمان نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور گالم گلوچ کرتے رہے ۔ منع کرنے کے باوجود ملزمان گالیوں سے باز نہیں آئے ۔ اور مسلسل تشدد کا نشانہ بناتا رہے ۔ ۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کا بڑا ایکشن: بلیسینگ مزاربانی پر پی ایس ایل کے دو سیزنز کے لیے پابندی عائد

طارق لون کا کہنا تھا کہ تینوں اشخاص نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں ۔ وہاں پر موجود دیگر لوگوں نے بیچ بچائو کروایا۔

طارق لون نے موقف اختیار کیا کہ جاوید بٹ اور ان کے بیٹوں نے اس لئے تشدد کا نشانہ بنایا کہ من مذکورہ نے جاوید بٹ کیخلاف آزادکشمیر اینٹی کرپشن میں انکوائری کی درخواست دے رکھی ہے ۔لہذا ان ملزمان کیخلا ف فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔

Scroll to Top