مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیر اعظم حکومت آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور اور وزیر صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سید بازل علی نقوی نے عوام کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اہم اور بڑا اقدام اٹھالیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی عالمی سفارتکاری میں کامیابی،اسحاق ڈار دنیا کے مقبول ترین لیڈر قرار
وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا محکمہ صحت عامہ میں مختلف کیٹیگریز کی 246 آسامیوں پر ایڈہاک بنیادوں پر تقرریوں کا فیصلہ سامنے آگیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل بہترین شخصیت،ایران سے مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں ہوسکتا ہے ،صدرٹرمپ
ان تقرریوں میں 136 میڈیکل آفیسرز، 20 ماہرین (سپیشلسٹس)، 9 ڈینٹل سرجنز، 7 فارماسسٹ/ڈرگ انسپکٹرز، 4 ویکسینیشن سپروائزرز اور 70 اسٹاف نرسیں شامل ہیں۔
اس اقدام کا مقصد آزاد کشمیر کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی عملے کی کمی کو پورا کرنا اور عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی ناکہ بندی ناکام، ایران سے منسلک 4 بحری جہاز رکاوٹیں عبور کرگئے
حکومت کے اس بروقت فیصلے سے نہ صرف صحت کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی بلکہ مریضوں کو بروقت اور مؤثر طبی خدمات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا سکے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ عوام سے براہِ راست رابطہ حکومتی پالیسی کا اہم جزو ہے، جس سے عوام کو درپیش مسائل جاننے اور بہتر فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے،
ریاست بھر میں متوازن ترقی اور عوامی فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے، بنیادی سہولیات کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری سمیت دیگر عوامی نوعیت کے امور کو ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے




