حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات بہتر،دونوں ایک پیج پر،انصار عباسی

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) سینئر صحافی انصار عباسی نےحکومتی سیٹ اپ میں ممکنہ تبدیلیوں پر قیاس آرئیوں پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب پہلی خبر آئی تھی تومیں نے اپنے سورس کو اپروچ کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،یاسر سلطان

انصار عباسی کا کہنا تھاکہ بااعتماد ذرائع سے رابطہ کیا جس نے مجھے بتایا کہ کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہونے جارہی۔ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش سے متعلق خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

انصار عباسی کا کہنا تھا کہ بااعتماد ذرائع کا کہنا تھا کہ چھ ماہ کی جو باتیں کی جارہی ہیں اس حوالے سے کوئی ایسی بات نہیں ہے ۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔

انصار عباسی کا کہنا تھا کہ اب تک حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان معاملات بہتر چل رہے ہیں ، دونوں ایک پیج پر ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سیاسی قیادت اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات بہت مضبوط ہیں،رضوان رضی

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کے حوالےسے بھی بتایا گیا ہے کہ حکومت وزیرخزانہ کی کارکردگی سے مطمئن ہے ۔ انہیں ہٹانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے ۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ہے ۔ آئی ایم ایف کو ساتھ لیکر چلے اور پاکستان میں دیگر شعبوں کی اصلاحات میں وزیرخزانہ کا اہم کردار ہے ۔

انصار عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت کا جہاں وزیرخزانہ کی کارکردگی پر اطمینان ہے وہاں اسٹیبلشمنٹ تو حکومت سے زیادہ وزیرخزانہ کی کارکردگی پر مطمئن ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ورکنگ ریلیشن شپ مثالی، دو کامیاب جنگیں جیتیں،ثناء مرزا

انصار عباسی کا کہنا تھاکہ گزشتہ دنوں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب میں بھی حکومت کی تعریف کی ہے کہ حکومت ملک کو معاشی طور پر مستحکم کررہی ہے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےپاسنگ آوٹ پریڈ تقریب سے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ حکومت معاشی ، سفارتی سطح پر بہت اچھے کام کررہی ہے ۔

انصار عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت اور اداروں کے معاشی ، سفارتی اور دفاعی کامیابیوں کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے ۔اچانک ایسا کیا ہوگیا کہ اسٹیبلشمنٹ کو حکومت سے گلہ ہوگیا

انصارعباسی کا کہنا تھا کہ ایسا کیا ہوگیا کہ پنڈی کی جانب سے چھ ماہ میں کارکردگی بہتر کرنے کی وارننگ دیدی حالانکہ کورکمانڈر کانفرنس میں تمام افسران حکومت کی معاشی پالیسیوں کی تعریفیں کررہے ہیں

انصار عباسی کا کہنا تھاکہ اب کسی ونڈر بوائے کی کوئی ضرورت نہیں ، وزیراعظم شہبازشریف اپنی ہر تقریر میں فیلڈ مارشل کی تعریف کرتے نظرآتے ہیں

Scroll to Top