سینئر صحافی سلمان مسعود نے سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان اختلافات کے حوالےسے سوشل میڈیا پرچلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے جھوٹا بیانیہ مسترد کردیا
سلیمان مسعود نے کہا کہ حکومت کو چھ ماہ کی مہلت کا بیانیہ چھ دن بھی نہیں چل سکا۔اس قسم کے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں ہیں
انہوں نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان اختلافات پیدا ہو چکے ہیں
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت کو چھ ماہ کی مہلت کا بیانیہ 6 دن میں ہی دم توڑ گیا ،سلمان مسعود
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو مبینہ طور پر چھ ماہ کی مہلت دینے کا بیانیہ بنایا گیا تاہم یہ بیانیہ بہت جلد اپنی ساکھ کھو بیٹھا اور چند دنوں میں ہی دم توڑ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا صارفین اور بعض سیاسی کارکنوں کی جانب سے سیاسی و عسکری قیادت کے درمیان اختلافات سے متعلق بے بنیاد خبروں کو مسلسل پھیلایا جا رہا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:غیر ملکی سفیر نےوزیر اعظم اورفیلڈمارشل کو بہترین ’’جوڑی‘‘ قرار دیا:اجمل جامی
ان خبروں نے وقتی طور پر ایک بحث کو جنم دیا، تاہم ٹھوس شواہد کی عدم موجودگی کے باعث ان دعوؤں پر سوالات اٹھتے رہے۔
دوسری جانب ملک کے نامور صحافیوں، تجزیہ کاروں اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ان بے بنیاد خبروں کی مسلسل تردید کی جا رہی ہے۔
ان شخصیات کا کہنا ہے کہ اختلافات کا بیانیہ محض قیاس آرائیوں پر مبنی ہے اور زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔
صحافتی اور سیاسی حلقوں کے مطابق جیسے ہی یہ من گھڑت پروپیگنڈا شروع ہوا، ویسے ہی حقائق سامنے آنے پر بے نقاب ہو گیا۔
ان حلقوں کا کہنا ہے کہ غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کیا جانا چاہیے اور عوام کو چاہیے کہ مستند ذرائع پر ہی اعتماد کریں۔




