اینکر پرسن ثناءمرزا کا کہنا ہے کہ یہ بحث کہ اس وقت حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں اچھے تعلقات ہیں یا نہیں یہ بیانیہ انتہائی مضحکہ خیز ہے۔
موجودہ حکومت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں مضحکہ خیز اور سمجھ سے بالا تر ہیں ۔ ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں موجودہ حکومت مضبوط اور مستحکم ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ورکنگ ریلیشنز ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر،رضوان رضی
ثناء مرزا کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں کا جائزہ لیا جائے تو موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ورکنگ ریلشن شپ کی مثال ماضی کی حکومتوں میں نہیں ملتی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں مثالی ہم آہنگی، سازشی بیانیہ بے نقاب ہوچکا،اظہر جاوید
اینکر پرسن ثنا ء مرزا کا کہنا تھا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات بڑے ہی تاریخی اور اس سے بڑھ کر اتنے مضبوط ہیں کہ ماضی میں مثال نہیں ملتی۔۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں کے قومی اداروں کیساتھ ورکنگ ریلیشن شپ تھی وہ سب کے سامنے ہے ۔ آج اگر کوئی ایسی بات کررہا ہے تو وہ انتشار پھیلا رہا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:معیشت اورسکیورٹی معاملات درست سمت میں،پی ٹی آئی انتشار پھیلا رہی ہے،حماد حسن
آج حکومت اور قومی اداروں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اتنی مضبوط ہے کہ آج پاکستان کا عالمی سطح پر ڈھنکا بج رہا ہے ۔
ثناء مرزا کا کہنا ہے کہ جب سے پی ٹی آئی کی سیاست زمین بوس ہوئی ہے حکومت اور قومی اداروں کیخلاف بنایا گیا بیانیہ ناکام ہورہا ہے ۔
ان کا کہناتھاکہ اگر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر نہ ہوتی تو آج ہمسایہ ممالک کیساتھ دو لڑی گئی جنگوں میں کامیابی پر عالمی سطح پر ڈنکا نہ بج رہا ہوتا ۔
ثناء مرزا کا کہنا تھا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں جس کی وجہ سے پاکستان نے دو جنگیں کامیابی سے جیت کر دنیا میں نیا مقام پیدا کیا ۔




