اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) دن بھر سوشل میڈیا پر صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال کی خبریں گردش کرتی رہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ارباب طارق میر ایڈووکیٹ کی پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست جمع
اس حوالے سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے صاحبزادے یاسر سلطان نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صدر بیرسٹر سلطان محمود کے انتقال کی خبریں بے بنیاد ہیں ، ان کی صحت پہلے سے کافی بہتر ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ورکنگ ریلیشن شپ مثالی، دو کامیاب جنگیں جیتیں،ثناء مرزا
دوسری جانب صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے پرسنل اسسٹنٹ جاوید چوہدری نے اپنے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ الحمد للہ بیرسٹر سلطان محمود کی صحت پہلے سے کافی بہتر ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:پٹہکہ ،فوڈ اتھارٹی مظفرآباد ان ایکشن،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہوٹل سیل
جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر انتقال کی چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہسپتال میں زیرعلاج ہیں اور ان کی صحافی پہلے سے بہتر ہے ۔
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری شفا انٹرنیشنل میں زیرِ علاج ہیں۔ افواہوں اور غیر مصدقہ خبروں سےگریز کریں
صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی الشفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد آمد
سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے وزیر حکومت چوہدری یاسر سلطان سے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی خیریت دریافت کی اور انکی مکمل صحت یابی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔




