حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر نہ ہونے کی خبریں بے بنیاد،میجرجنرل (ر) زاہد محمود

اسلام آباد:میجرجنرل ریٹائرد زاہد محمود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر نہ ہونے کی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ورکنگ ریلیشن شپ مثالی، دو کامیاب جنگیں جیتیں،ثناء مرزا

میجرجنرل ریٹائرد زاہد محمود کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت میں دراڑ ہے،یہ افواہوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:معیشت اورسکیورٹی معاملات درست سمت میں،پی ٹی آئی انتشار پھیلا رہی ہے،حماد حسن

سول حکومت اور عسکری قیادت میں غیر معمولی تعاون ہے،غیر معمولی کامیابیوں کی وجہ بھی یہی ہے،