معیشت اورسکیورٹی معاملات درست سمت میں،پی ٹی آئی انتشار پھیلا رہی ہے،حماد حسن

اسلام آبادمعروف تجزیہ نگار حماد حسن کا کہنا ہے کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اختلافات کی خبریں بے بنیاد اورفمحض افواہوں پر مبنی چربہ ہے۔

ملکی معیشت اور سکیورٹی کے معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ، مستقبل میں حکومت عوام کیلئے بڑے بڑے منصوبے لارہی ہے ۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔

حماد حسن کا کہنا ہے کہ بعض عناصر ملک میں انتشار پھیلا کر سیاسی عدم استحکام چاہتے ہیں جس میں ناکام ہونگے ۔ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں۔

حماد حسن کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ ملک کا اصل مسئلہ صرف پی ٹی آئی اور عمران خان ہیں، جو احتجاج اور انتشار پھیلا رہے ہیں۔