وفاقی حکومت کا پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا اعلان

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں میں مزید کمی کردی ، پیٹرول 335روپے فی لیٹر کی سطح پر آگیا۔

آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق وفاقی حکومت کے منظور کردہ قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر کی گئیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلسل 5ویں روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

اوگرا کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے اور اس کے نتیجے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 364 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں بڑی کمی ، شہریوں کو بڑا ریلیف مل گیا

اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 12 نومبر 2026 کےلیے ہوگا۔

حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں7 روپے فی لیٹر کمی کرکے قیمتیں بالترتیب 338 روپے اور 371 روپے فی لیٹر مقرر کی تھی۔