باغ (کشمیر ڈیجیٹل) باغ کے علاقے کفل گڑھ میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کا المناک حادثہ ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم : موسم سرما کی پہلی برفباری، پہاڑوں نے سفید چادراوڑھ لی،الرٹ جاری
تفصیلات کے مطابق باغ سے کفل گڑھ جانے والی ایک میران گاڑی شدید دھند کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری
حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار راجہ امتیاز موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں زخمی افراد کو گاڑی سے نکالا۔
حادثے میں راجہ امتیاز کی فیملی کے افراد سمیت 6 افراد زخمی ہوئے، جن میں انار جان، رخسانہ، ساجدہ، رخسار اور اسرار شامل ہیں جبکہ چھ ماہ کا کمسن بچہ احمد معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نگدربی ایچ یو ڈاکٹرکی غفلت،غلط انجیکشن سے بچی کی حالت تشویشناک
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال باغ منتقل کر دیا گیا
جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق شدید زخمی اسرار کو مزید علاج کے لیے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔
حادثے کے باعث علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی، جبکہ شہریوں نے شدید دھند کے دوران ڈرائیونگ کرتے وقت خصوصی احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔




