پیٹرول 3 روپے ، ڈیزل 4 روپے فی لیٹر سستا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بی آئی ایس پی سہ ماہی قسط جاری،رقوم مستحق خواتین کے اکاؤنٹس میں منتقل

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 332 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلسل 5ویں روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 13 اکتوبر سے ہوگا۔

قیمتوں میں کمی سے عوام کو کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔