اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیدیا۔ پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا بڑا اعلان کردیا
وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 41 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کردی۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری. پٹرول کی قیمت میں 9روپے41 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔
پٹرول کی نئی قیمت 352 روپے 59پیسے فی لیٹر مقرر، ڈیزل کی قیمت میں5 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382روپے 25پیسے فی لیٹر مقررکردی گئی
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول 7 روپے 6 پیسے ،ڈیزل3 روپے 71 پیسے سستا،نوٹیفکیشن جاری
اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 6 نومبر سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل نئی مقررہ قیمتوں پر دستیاب ہوں گے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ٹرانسپورٹ کے شعبے اور عوام کو ریلیف ملنے کی توقع ہے، کیونکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا اثر سفری اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل پر بھی پڑتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈیزل کی قیمت میں3 دن کیلئے مزید اضافہ، پیٹرول کی قیمت برقرار
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔ حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا اعلان ہر پندرہ روز بعد کیا جاتا ہے۔




