اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیراعظم فاروق حیدر کے بدلتے بیانات اس بات کی عکاسی کررہے ہیں کہ وہ ایک سنجیدہ انسان نہیں ہیں۔
ان خیالات کا اظہار اینکر مجتبیٰ بٹ نے کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں سعدیہ راٹھور سے گفتگو کرتےہوئے کیا ۔
اینکر مجتبیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ اب فاروق حیدر صاحب کا وقت ختم ہوچکا ہے انہیں اب سیاست کو خیر آباد کہہ دینا چاہیے ۔
اینکرمجتبیٰ بٹ کا مزید کہنا تھا کہ راجہ فاروق حیدر ماضی میں کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف صدر اور وزیراعظم سے اپیلیں کررہے تھے کہ وہ انتشاری جتھے کیخلاف کارروائیاں کریں۔
مگر اب ان کا بیانیہ بدل گیا کہ یہ لوگ اب مظلوم ہیں ان کیخلاف کارروائیاں بند کی جائیں۔
اینکرمجتبیٰ بٹ نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر کالعدم ایکشن کمیٹی کے سہولت کار بن کر پہلے بھی کام کررہے تھے اور اب بھی کام کررہےہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:رٹ برقرار نہ رہی تو ریاست بھی نہیں بچے گی،وزیراعظم افتخار گیلانی
اینکر مجتبیٰ بٹ نے انکشاف کیا کہ راجہ فاروق حیدر نے الیکشن کے دوران کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف بیان بازی کرکے اپنا الیکشن بچایااور لوگوں سے ووٹ حاصل کئے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ فاروق حیدر کا خیال تھا کہ وہ الیکشن جیت کر ریاست کے وزیراعظم بن جائیں گے اور کالعدم ایکشن کمیٹی کو حکومت بنتے ہی ریلیف دینگے مگر ان کا یہ خواب پورا نہیں ہوا تو وہ ریاست کیخلاف کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیانیہ بنانے لگے۔
مجتبیٰ بٹ نے مزید انکشاف کیا کہ راجہ فاروق حیدر پہلے دن سے کالعدم ایکشن کمیٹی کیساتھ ہیں اور اب جب ان کو حکومت میں کوئی عہدہ نہیں ملا تو کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیانیہ پرموٹ کرنے لگے ۔
اینکر مجتبیٰ بٹ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بننے کے بعد راجہ فاروق حیدر خان نئے وزیراعظم کیخلاف پلان بے نقاب ہونے پر آپے سے باہر ہوگئے ۔ ریاست کیخلاف ہی بیانیہ بنانا شروع کردیا گیا۔
حالانکہ جیسے ہی نئی حکومت بنی آزاد کشمیر میں تبدیلی آنا شروع ہوگئی ، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تیزی آنا شروع ہوگئی ، مگر راجہ فاروق حیدر کو ریاست میں امن وامان اور ترقی راس نہ آئی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کولگام فالس فلیگ آپریشن ناکام، را کے ہینڈلرز کا پروپیگنڈا شروع، پاکستان کیساتھ جوڑنے کی کوشش
انہوں نے مزید کہا کہ راجہ فاروق حیدر کالعدم ایکشن کمیٹی کےبھارتی را سے فنڈنگ کا راگ الاپتے رہے اور کاغذ لہرا کر بتاتے رہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کو بھارت را کی فنڈنگ مل رہی ہے اب ان کے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ بھی را کی فنڈنگ سے نوازے گئے ہیں ۔
اینکر مجتبیٰ بٹ کا مزید کہنا تھا کہ فاروق حیدر کہتے ہیں کہ ان کیخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے تو وہ آئیں اور ایک پریس کانفرنس ہی کردیں کہ وہ بالکل درست سمت میں ہیں۔
مگر وہ ایسا نہیں کریں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ وہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے سہولت کار ہیں۔راولاکوٹ میں سکیورٹی فورسز کے جوان شہید ہوئے تو فاروق حیدر نے ان کے حق میں تو کوئی آواز نہیں اٹھائی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی قیادت کا پروپیگنڈا ہے کہ ان کے اتنے بندے مار دیئے گئے ہیں تو بتائیں کہ ان کے مارے گئے بندوں کی لاشیں کہاں ہیں۔ ؟
اینکر مجتبیٰ بٹ نے انکشاف کیا کہ راجہ فاروق حیدر نے جب سمجھا کہ انہیں حکومت میں حصہ نہیں ملا اور نہ ہی کوئی عہدہ لے سکے تو وہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے ساتھ کھڑے ہوگئے ۔
اینکر مجتبیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ راجہ فاروق حیدر جہاں اپنے مفادات دیکھتے ہیں وہاں جڑ جاتے ہیں انہیں عوام سے کوئی لینا دینا نہیں
عوام انہیں مسترد کرچکی ہے ، لوگ ان کیخلاف ہیں اور فاروق حیدر کیخلاف بول رہے ہیں۔ جب ان کے مفادات کو زک پہنچی تو وفاق اور ریاست کیخلاف بولنا شروع ہوگئے ۔




