ٹیوٹا آزاد کشمیر:تکنیکی و پیشہ ورانہ کورسز میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) نے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا۔

پریس ریلیز کے مطابق مہاجرین مقیم پاکستان 1947ء اور 1989ء سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کیلئے  تکنیکی و پیشہ ورانہ کورسز میں داخلوں کی درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی۔

ٹیوٹا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بیرونِ آزاد کشمیر قائم معیاری تعلیمی و تربیتی اداروں میں داخلوں کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ20 نومبر 2026ء مقرر کر دی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بی آئی ایس پی سہ ماہی قسط جاری،رقوم مستحق خواتین کے اکاؤنٹس میں منتقل

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ امیدواروں کے انٹرویوز شیڈول کے مطابق 25 نومبر 2026ء کو آزاد کشمیر ٹیوٹا کے ذیلی اداروں میں منعقد ہوں گے۔

اس اقدام کا مقصد مہاجرین مقیم پاکستان کے نوجوانوں کو فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے بہتر مواقع فراہم کرنا اور انہیں ہنرمند بنا کر روزگار کے حصول میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نگدربی ایچ یو ڈاکٹرکی غفلت،غلط انجیکشن سے بچی کی حالت تشویشناک

ٹیوٹا حکام نے تمام اہل امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ داخلوں کی تاریخ میں توسیع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی درخواستیں 20 نومبر تک مقررہ طریقہ کار کے مطابق جمع کروائیں ۔