مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کالعدم ایکشن کمیٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے مستقبل کو دائو پر ن لگائے ۔
طلباء کا کہنا ہے کہ ہماری تعلیم پہلے ہی بہت ضائع ہو چکی ہے۔ اب ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سے ہماری اپیل ہے کہ مزید ہنگامہ آرائی سے گریز کریں تاکہ بچوں کی تعلیم مزید متاثر نہ ہو۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اپینڈکس وباء پھوٹنے کامعاملہ، ڈپٹی کمشنر کا نوٹس، فوری اقدامات کی ہدایت
طلباء نے عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین سے اپیل کی ہے کہ گزشتہ چار ماہ سے آزادکشمیر کا پرامن خطہ انتشار کا شکار ہے جس سے نہ صرف طلباء کی تعلیم متاثر ہوچکی ہے بلکہ عوامی مسائل میں اضافہ ہوچکا ہے ۔
طلباء نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے ممبران سے کہا کہ آپ بیکریاں اور کاروبار چلا رہے ہیں مگر ہمارا مستقبل تعلیم کیساتھ وابستہ ہے ، ہم ڈاکٹر ، انجینئر ،پروفیسر بننا چاہتے ہیں اور قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتشار سے قومیں نہیں بنتیں، طلباء کا مستقبل گزشتہ چار ماہ سے دائو پر لگ چکا ہے ، تعلیمی معیار گرتا جارہا ہے ، طلباء اپنی تعلیم سے محروم ہورہے ہیں ، ہماری اپیل ہے کہ وہ مظفرآباد آنے سے گریز کریں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر،حکومتی فوکل پرسنز نامزدگیاں،ممتاز ملک کو بھی عہدہ مل گیا
انہوں نے کہا کہ اب مظفرآباد میں سکول کھل چکے ہیں ، بچے اپنی تعلیمی ہرج کے ازالے کیلئے محنت کررہے ہیں، پرسکون ہوکر اپنی تعلیمی پرتوجہ دے رہے ہیں ،
طلباء کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی قیادت ہنگامہ آرائی ختم کرکے قوم کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں ۔
عمرنذیر انکل ہماری ریاست کا امن نہ چھینیں، ہم گزشتہ 77 سال سے پرامن ہیں ، یہ دھرنا ختم کریں اور ہمارے مستقبل سے نہ کھیلیں۔
بچوں کا کہنا تھا کہ آپکی وجہ سے ہمارا گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا تھا اور ہماری یہ بھی درخواست ہے کہ آپ مظفر آباد مت آئیں بہت مشکل سے یہاں کے حالات ٹھیک ہوئے ہیں۔




