آزادکشمیر،حکومتی فوکل پرسنز نامزدگیاں،ممتاز ملک کو بھی عہدہ مل گیا

کوٹلی(کشمیر ڈیجیٹل) سیکرٹریٹ فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ آزاد کشمیر نے وزیراعظم پاکستان یوتھ پروگرام کے تحت روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مختلف محکموں اور ترقیاتی اداروں کے فوکل پرسنز نامزد کر دیئے ۔

اس سلسلے میں باضابطہ مراسلہ جاری کیا گیا جس کے مطابق کوٹلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اسٹیٹ آفیسر محمد ممتاز ملک کو بھی پروگرام کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ کا اقدام باقاعدہ چیلنج: آزاد کشمیر کے شہریوں کے آئینی اور قانونی حقوق پر اہم سوالات

جاری کردہ مراسلے کے مطابق یہ نامزدگیاں وزیراعظم پاکستان یوتھ پروگرام کے تحت پیداواری روزگار کے فروغ اور پروگرام سے متعلقہ امور کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانےکیلئے کی گئی ہیں۔

سیکرٹریٹ فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ کی جانب سے محکمہ بلڈنگ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور مختلف ترقیاتی اداروں کے نمائندوں کو بھی فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔

مراسلے میں نامزد فوکل پرسنز متعلقہ محکموں اور اداروں کی جانب سے پروگرام سے متعلق رابطہ کاری اور ضروری امور میں معاونت کریں گے۔

تاکہ وزیراعظم پاکستان یوتھ پروگرام کے مقاصد کے حصول کے لیے متعلقہ سطح پر مؤثر رابطہ قائم رکھا جا سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: حکومتِ آزاد کشمیر کا 27 شخصیات کو صدارتی ایوارڈ دینے کا فیصلہ

محمد ممتاز ملک کو فوکل پرسن نامزد کیے جانے پر ان کے دوستوں، احباب اور عزیز و اقارب کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ محمد ممتاز ملک اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع کے فروغ سے متعلق اقدامات میں اپنا کردار ادا کریں گے۔