مظفرآباد ( کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزادکشمیرافتخار گیلانی نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے خصوصی پلان لیکر آرہے ہیں۔
وزیراعظم آزادکشمیر کا مزید کہنا تھاکہ بیروزگاری کے خاتمے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہےہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی ہمارے مستقبل سے مزید نہ کھیلے ،دھرنا ختم،انتشار بند کریں،طلباء کی اپیل
ایوان وزیراعظم میں نوجوان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر نہ صرف بیروزگاری کے مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے بلکہ خطے کی معاشی ترقی کو بھی تیز کیا جا سکتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اپینڈکس وباء پھوٹنے کامعاملہ، ڈپٹی کمشنر کا نوٹس، فوری اقدامات کی ہدایت
انہوں ن کہا کہ آئی ٹی سمیت جدید شعبوں میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی، ہنر مندی کے فروغ اور انہیں معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ضروری ہے۔حکومت کاروباری سرگرمیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریگی۔




