نیلم (کشمیر ڈیجیٹل سے) ڈپٹی کمشنر نیلم چودھری اقبال حسن نے کشمیر ڈیجیٹلٹیم کی خبرپر نوٹس لے لیا۔
رپوٹس کے مطابق چلہانہ ریالی میں اپینڈکس کے کیسز سامنے آنے کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مختار بابا کو فوری رہا کیا جائے، ان کی گرفتاری باعث صدمہ ہے، سید صلاح الدین احمد
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر نائب تحصیلدار خواجہ فاروق کی نگرانی میں ایم ایس ڈاکٹر معاذ خطیب اور دیگر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل ٹیم متاثرہ علاقے میں روانہ کی گئی۔
میڈیکل ٹیم نے علاقے سے مختلف نمونے حاصل کرکے لیبارٹری تجزیے کیلئے بھجوا دیئے، جبکہ نمونوں کی جانچ کے بعد رپورٹ مرتب کرکے حکامِ بالا کو ارسال کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس اقدام کا مقصد علاقے میں بیماری کی نوعیت اور ممکنہ وجوہات کا تعین کرنا اور عوام کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر،حکومتی فوکل پرسنز نامزدگیاں،ممتاز ملک کو بھی عہدہ مل گیا
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رپورٹس کے معائنے اور لیبارٹری رپورٹس کی روشنی میں مزید اقدامات کرنے کی یقین دھانی کروائی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ بیماری کے پھیلاؤ کی وجوہات اور اس کی نوعیت سے متعلق حتمی مؤقف لیبارٹری نتائج اور محکمہ صحت کی تصدیق کے بعد ہی سامنے آئے گا۔




