ون ونڈو آپریشن،پلاٹس کی رجسٹریشن کو آسان بنائیں گے، وزیراعظم گیلانی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کریگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس سلسلہ میں رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کیلئے ون ونڈو آپریشن کی سہولت شروع کرینگے۔

صنعتی شعبے کی ترقی سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہٹیاں بالا: پے درپے سانحات، حکومتی لاپرواہی سامنے آگئی،شوکت جاوید میر

وزیراعظم افتخار گیلانی نے محکمہ صنعت و معدنی وسائل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ حکومت صنعتی شعبے کے فروغ اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ اوورسیز سرمایہ کاروں کو آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کا ماحول فراہم کرینگے، اوورسیز سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر اعظم افتخار گیلانی کو محکمہ صنعت و تجارت و معدنی وسائل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر صنعت و تجارت، معدنی وسائل و سیاحت چوہدری عبدالرحمان، پرنسپل سیکرٹری و سیکرٹری انڈسٹریز سردار عدنان خورشید، ڈپٹی سیکرٹری راجہ ظہیر مختار سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیرتعلیمی پیکج کیس،ہائیکورٹ نے حکمِ امتناعی ختم کر دیا

وزیراعظم نے محکمہ معدنی وسائل کو ہدایت کی کہ بڑی اور چھوٹی لیزز کے پراسس کو آسان بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے پلاٹس کی رجسٹریشن اور دیگر ضروری لوازمات کے عمل کو آسان بنایا جائے گا

ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سرمایہ کاروں کو ایک ہی جگہ پر ضروری سہولیات فراہم کی جائے گی۔

وزیراعظم نےکہا کہ صنعتی پلاٹس کی رجسٹریشن سمیت سرمایہ کاروں کو درپیش دیگر مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر میں صنعتوں کا فروغ معاشی ترقی، کاروباری سرگرمیوں میں اضافے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے انتہائی اہم ہے۔

حکومت سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کے ذریعے صنعتی شعبے کو وسعت دینے اور مقامی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔

انہوں نے محکمہ صنعت و معدنی وسائل کو ہدایت کی کہ آزادکشمیر میں موجود معدنی وسائل کے پوٹینشل سے استفادہ کرنے پر توجہ دی جائے۔