بھارت طاقت کے زور پر عوام کو غلام نہیں رکھ سکتا، ڈاکٹر مشتاق خان

 اسلام آباد(کشمیر ڈیجٹیل) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ اوورسیز کشمیری مسئلہ کشمیر کے حقیقی سفیراور تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے شاندار کردار ادا کررہے ہیں۔

 آزاد کشمیرگلگت بلتستان اورمقبوضہ کشمیر کےعوام اور سیز کشمیریوں کی ان خدمات کی تحسین کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

 جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان الطاف بٹ قاضی شاہد حامد افتاب عالم ایڈوکیٹ راجہ بشیر عثمانی سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔

 ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کر رہا ہے ایک کروڑ کشمیریوں کو کھلی جیل میں تبدیل کر کے ظلم کی انتہاکر رہا ہے عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائش حق حق خود ارادیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں :پونچھ بحران ،جماعت اسلامی کا کل جماعتی کانفرنس بلانے کا اعلان

 عالمی برادری نے کشمیریوں سے عہد کر رکھا ہے کہ وہ ان کو حق دلائی گئی اور خود ہندوستان کی قیادت میں بھی عالمی برادری کے سامنے عہد کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق دے گی تاکہ کشمیری اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کر سکیں تحریک آزادی کشمیر دراصل تحریک پاکستان ہی کا تسلسل ہے۔

 کشمیریوں نے آزادی کے لیے چھ لاکھ شہداء پیش کیے ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے ہندوستان یہ بھول رہا ہے کہ وہ طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام رکھ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :فلسطین اور کشمیر کے تنازعات حل کئے بغیر دنیا میں پائیدار امن ناممکن، لیاقت بلوچ،ڈاکٹرمشتاق

 کشمیریوں نے آزادی یا شہادت کے راستوں میں سے ایک راستے کا انتخاب کیا ہے اور کشمیر کا بچہ بچہ آزادی یا شہادت کے لیے تیار ہے انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور یورپی ممالک کشمیریوں کے کشمیریوں کی جائز اور مبنی برحق جدوجہد کی حمایت کریں تاکہ کشمیری بھی ازادی کی صبح دیکھ سکیں۔

اس موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے برطانیہ اور یورپ میں کشمیر کے حوالے سے کیے جانے والے کام کے حوالے سے بریف کیا۔