وادی لیپہ (کشمیر ڈیجیٹل) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر ایک روزہ دورے پر وادی لیپہ پہنچے، جہاں تحصیل تھانہ لیپہ کے ایس ایچ او چوہدری بشیر نے پولیس افسران و اہلکاروں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر نے اپنے دورے کے دوران تحصیل تھانہ لیپہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور تھانے کے مختلف امور کا جائزہ لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شاہ غلام قادر کی زیرصدارت اہم اجلاس، پھلاونی3میگاواٹ بجلی منصوبے پربریفنگ
اس موقع پر تھانے میں پولیس کی جانب سے انجام دی جانے والی ذمہ داریوں، انتظامی معاملات اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں۔
بعد ازاں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر نے تھانے میں موجود پولیس افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وادی لیپہ میں پولیس سے متعلق مختلف امور، عوامی معاملات اور دیگر اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر پولیس افسران و اہلکاروں نے وادی لیپہ میں پولیس کو درپیش معاملات اور اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کو آگاہ کیا۔
ایڈیشنل آئی جی نے پولیس افسران و اہلکاروں سے ان کے فرائض اور مقامی سطح پر پولیس سے متعلق امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرپوربورڈ:نہم کے نتائج، 246 تعلیمی اداروں کا رزلٹ صفر، کارکردگی مایوس کن




