میرپوربورڈ:نہم کے نتائج، 246 تعلیمی اداروں کا رزلٹ صفر، کارکردگی مایوس کن

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل) میرپور تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام نہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج  جاری کردیئے گئے ۔
 
آزادکشمیر کے 10اضلاع میں مجموعی طور پر 246سکولوں کا نتیجہ صفر فیصد رہا۔ کوٹلی صفر فیصد نتائج والے سکولوں کی تعداد کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا۔
 
میرپور دوسرے اور پونچھ تیسرے نمبر پر رہا۔گزٹ کے مطابق صفر فیصد نتیجہ دینے والے ان 246 تعلیمی اداروں میں 101سرکاری جبکہ 145نجی سکول شامل ہیں۔
م
ذکورہ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء میں سے کسی امیدوار کا کامیاب نتیجہ درج نہیں ہے جس کے باعث متعلقہ اداروں کا مجموعی نتیجہ صفر فیصد رہا۔

مزیدیہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر نجیب نقی سدھنوتی پہنچ گئے،عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرینگے،صدرآزادکشمیر

 اعداد و شمار کے مطابق کوٹلی میں سب سے زیادہ 53 سکولوں کا نتیجہ صفر فیصد رہا۔ میرپور میں 51،پونچھ میں 40،مظفرآباد میں 25بھمبر میں 20 فیصد رہا ۔

ذرائع کے مطابق سدھنوتی کے 17 ،باغ 13،نیلم میں 10،حویلی میں 9جبکہ جہلم ویلی (ہٹیاں بالا) میں 8سکولوں کا نہم جماعت کا نتیجہ صفر فیصد رہا۔
 
اعداد وشمار کے مطابق کوٹلی کے 53صفر فیصد نتائج والے سکولوں میں 24 سرکاری اور 29 نجی ادارے شامل ہیں۔

مزیدیہ بھی پڑھیں:حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات،عمران خان سے ملاقات بارے خبریں بے بنیاد نکلیں
 
میرپور کے 51 سکولوں میں 13 سرکاری اور 38 نجی، پونچھ کے 40 سکولوں میں 14 سرکاری اور 26 نجی جبکہ مظفرآباد کے 25 سکولوں میں 8 سرکاری اور 17 نجی سکول شامل ہیں۔

 بھمبر کے 20 سکولوں میں 6 سرکاری اور 14 نجی، سدھنوتی کے 17 سکولوں میں 9 سرکاری اور 8 نجی، باغ کے 13 سکولوں میں 9 سرکاری اور 4 نجی، نیلم کے 10 سکولوں میں 8 سرکاری اور 2 نجی، حویلی کے 9 سکولوں میں 6 سرکاری اور 3 نجی جبکہ جہلم ویلی کے 8 سکولوں میں 4 سرکاری اور 4 نجی ادارے شامل ہیں۔

میرپور بورڈ کے نہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے گزٹ میں درج اعداد و شمار آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں تعلیمی اداروں کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے۔

صفر فیصد نتیجہ دینے والے سکولوں میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ادارے شامل ہیں۔

 ضلع کوٹلی صفر فیصد نتائج والے سکولوں کی تعداد کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے جبکہ میرپور دوسرے اور پونچھ تیسرے نمبر پر ہے۔