حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے کشمیر کونسل کے آئندہ انتخابات کے لیے باضابطہ طور پر اپنے تین نامزد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سیکرٹری الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروا دیے گئے ہیں۔
مظفرآباد میں ہونے والی اس اہم پیشرفت کے دوران مسلم لیگ نون کے نامزد کردہ تینوں امیدواروں، جن میں مشتاق مہناس، چوہدری سعید اور چوہدری منظور شامل ہیں، کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر محکمہ صحت: ملازمین کے لیے بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار، نیا سسٹم نافذ
رہنماؤں کی موجودگی اور شرکت:
کاغذات نامزدگی جمع کروانے کےوقت پارٹی کی اعلیٰ قیادت بھی موجود تھی۔اس موقع پر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی، شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر خان، نورین عارف اور میر اکبر سمیت پارٹی کے دیگر سینئر رہنما موجود تھے۔ اسی طرح پیپلز پارٹی کی جانب سے چویدری لطیف اکبر کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے اس موقع پر صدر پیپلز پارٹی چویدری یاسین، ممبران اسمبلی قاسم مجید ، مختار عباسی محترمہ زوبیہ خورشید راجہ بھی موجود تھیں۔




